خبرنامہ پاکستان

سفارتی اہلکار کو بھارتی جاسوسوں سے معلومات کا تبادلہ کرتے ہوئے پکڑا ،بھارت

نئی دہلی (ملت + آئی این پی) بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے ایک اور جھوٹا دعویٰاور من گھڑت کہانی بیان کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی سفارتی اہلکار کو بھارتی جاسوسوں سے معلومات کا تبادلہ کرتے ہوئے پکڑا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاکستانی اہلکار کو جاسوں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرتے ہوئے پکڑا گیا اور محمود اختر نے بتایا کہ وہ 1997میں بلوچ رجمنٹ میں شامل ہوا۔وکاس سوارپ کا کہناتھا کہ ہارٹ آف ایشیامیں پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں ،تمام ممالک کا خیر مقدم کریں گے کیونکہ ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ پاکستانی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے کہا گیا کہ کوئی بھی اہلکار بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہ ہو۔