خبرنامہ پاکستان

سفرِ لندن منسوخ، نواز شریف

سفرِ لندن منسوخ، نواز شریف
لاہور:(ملت آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سیاسی محاذ پر بھرپور کردار کی ادائیگی کے لئے لندن جانے کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف 2 دسمبر کو کوئٹہ جائیں گے۔ انہیں دورہ کوئٹہ کی دعوت پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزائی نے دی تھی جو انہوں نے قبول کر لی۔ ان کے دورہ کوئٹہ کو حتمی شکل دینے کے لئے مقامی لیگی قیادت کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔