خبرنامہ پاکستان

سلامتی کونسل کی نشستوں میں اضافہ انتخاب کے ذریعے کیا جائے: ملیحہ لودھی

سلامتی کونسل

سلامتی کونسل کی نشستوں میں اضافہ انتخاب کے ذریعے کیا جائے: ملیحہ لودھی

نیویارک:(ملت آن لائن) اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی نشستوں میں اضافہ انتخاب کے ذریعے کیا جائے۔ اقوام متحدہ کے ایک تہائی ارکان کو کبھی کونسل میں نمائندگی کا موقع نہیں ملا۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بین الحکومتی مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کی نشستوں میں اضافہ انتخاب کے ذریعے کیا جائے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ایک تہائی ارکان کو کبھی کونسل میں نمائندگی کا موقع نہیں ملا۔ کونسل کی مستقل نشستوں میں اضافے سے منصفانہ نمائندگی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کونسل میں منصفانہ نمائندگی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گا۔ غیر مستقل نشستوں میں اضافہ اقوام متحدہ کے منشور میں شامل ہے۔ ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ 1945 میں اقوام متحدہ میں 20 فیصد نمائندگی تھی اب 8 فیصد رہ گئی۔ سلامتی کونسل میں توسیع اتفاق رائے سے ہونی چاہیئے۔