خبرنامہ پاکستان

سلمان مجاہد بلوچ کا پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان

سلمان مجاہد بلوچ کا پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان
کراچی:(ملت آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما سلمان مجاہد بلوچ نے اپنی پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعلان مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔ پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ فاروق ستار ڈرامے بازی کیوں کر رہے ہیں؟ ایم کیو ایم کے جلسوں میں کونسلر بھی پورے نہیں آ رہے۔ جبکہ دوسری جانب ہماری پارٹی میں شامل ہونے والوں کا سلسلہ رکا نہیں ہے۔ سلمان مجاہد بلوچ کو پاکستان سرزمین پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے چائنا کٹنگ کیلئے اپنی پارٹی بنائی کیونکہ وہ 2018ء کے الیکشن تک پیسے کمانا چاہتی ہے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ دین کی بات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ مقبوضہ بیت المقدس کی صورتحال پر مسلم امہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔ حکومت کو اس معاملے پر ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہیں۔