خبرنامہ پاکستان

سلمان مجاہد بلوچ کو تین قائمہ کمیٹیوں سے نکال دیا گیا

سلمان مجاہد بلوچ کو تین قائمہ کمیٹیوں سے نکال دیا گیا
لاہور:(ملت آن لائن)رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کی پریشانیوں میں اضافہ، انھیں بغیر انہیں قومی اسمبلی کی تین کمیٹیوں سے نکال دیا گیا۔ سلمان مجاہد کی جگہ کشور زہرہ، شیخ صلاح الدین اور علی رضا عابدی کو کمیٹیوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔ سلمان مجاہد بلوچ نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ کام کشور زہرہ اور شیخ صلاح الدین نے کیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فاروق ستار ان تمام تر معاملات سے نہ صرف لا علم ہیں بلکہ حیران بھی ہیں۔ سلمان مجاہد بلوچ کو نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، میری ٹائم افیئرز اور داخلہ کی کمیٹیوں سے نکالا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سلمان مجاہد بلوچ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ یہ تبدیلیاں انہیں بتائے بغیر کی گئی ہیں۔ انہیں کیوں نکالا گیا؟ اس کا بھی جواب انہوں نے خط لکھ کر طلب کیا ہے۔