خبرنامہ پاکستان

سمجھ نہیں آتی امریکہ یہ کیسے سوچتا ہے کہ ڈرون حملے میں صرف دہشت گرد ہی مرتے ہیں:عمران خان

اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آتی امریکہ یہ کیسے سوچتا ہے کہ ڈرون حملے میں صرف دہشت گرد ہی مرتے ہیں، ڈرون حملوں سے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں انتہاء پسندی بڑھتی ہے۔ بدھ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈرون حملے رکوانے کیلئے سب سے زیادہ کوششیں کیں، لوگوں کو کمپیوٹرگیمز کی طرز پر ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے مارنا غیر انسانی فعل ہے، ڈرون حملوں سے ہلاک ہونے والے لوگوں کو بے گناہی ثابت کرنے کا موقع بھی نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں میں مرنے والے بچے، خواتین اور معمر افراد بھی ہو سکتے ہیں۔(اح)