خبرنامہ پاکستان

سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 47 بھارتی ماہی گیر گرفتار

سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 47 بھارتی ماہی گیر گرفتار

کراچی:(ملت آن لائن) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 47 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا ہے۔ ترجمان پاکستان میری ٹائم ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی محکمے کے جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نے کھلے سمندر میں گشت کے دوران پاکستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر شکار کرنے والے 47 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے۔
پاکستان نے 147 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا
میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نے حصہ لیا اور بھارتی ماہی گیروں کی 9 کشتیاں بھی قبضے میں لی گئی ہیں جب کہ گرفتار ماہی گیروں کو مزید کارروائی کے لئے ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔