خبرنامہ پاکستان

سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 59 بھارتی ماہی گیر گرفتار

کراچی:(اے پی پی) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سرکریک کے قریب 59 بھارتی ماہی گیروں کو سمندری کی خلاف ورزی پر حراست میں لے لیا ہے۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے متنازعہ علاقے سرکریک کے قریب سے پاکستانی سمندری حدود میں مچھلیوں کا شکار کرنے والے 59 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کی 10 کشتیاں بھی قبضے میں لے لی ہیں۔ بھارتی ماہی گیروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے انہیں کراچی منتقل کیا جارہا ہے جس کے لیے ٹیمیں بھجوادی گئی ہیں۔
دوسری جانب بھارت میں پوربندرمیں قائم نیشنل فش ورکرز فورم کے سیکریٹری منیش لودھرائی کاکہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے ماہی گیروں کا تعلق گجرات کے ضلع دیوبھومی دوارکا کے علاقے اوکھا سے ہے۔