خبرنامہ پاکستان

سمندری طوفان ‘اوکھی’ کے بحیرہ عرب میں داخل ہونے کی پیش گوئی

سمندری طوفان ‘اوکھی’ کے بحیرہ عرب میں داخل ہونے کی پیش گوئی
کراچی:(ملت آن لائن) محکمہ موسمیات نے بھارتی ریاستوں تامل ناڈو اور کیرالہ میں تباہی مچانے والے سمندری طوفان ‘اوکھی’ کے بحیرہ عرب میں داخل ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ‘اوکھی’ کے بحیرہ عرب میں داخل ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ سمندری طوفان کل بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے اثرات کراچی، ٹھٹھہ اور بدین میں 3 اور 4 دسمبر کو بادلوں کی صورت میں نظر آئیں گے جب کہ 4 دسمبر کو اس کی شدت کم ہونا شروع ہوجائے گی۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ اوکھی طوفان سے پاکستان کا کوئی بھی حصہ براہ راست متاثر نہیں ہوگا۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان ‘اوکھی’ کے باعث ریاست تامل ناڈو میں 6 اور کیرالہ میں 7 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 90 سے زائد ماہی گیر لاپتہ ہیں۔