خبرنامہ پاکستان

سندھ اسمبلی کا تبدیلیِ مذہب کا قانون اسلام کے منافی ہے: سراج الحق

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ اٹھارہ سال سے کم عمر شہری کے اسلام قبول کرنے پر پابندی اسلام اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی بھی خلاف ورزی ہے۔ معاشرے میں انتشار سے پہلے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو اس کا نوٹس لینا چاہئے کیونکہ یہ قانون مسلمانوں اور اقلیتوں کو لڑانے کی سازش ہے۔ ایک سوال پر سراج الحق نے کہا کہ چوبیسویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔ پاناما لیکس عدالت میں ہے اور حکومت عدالتی اختیارات کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔