خبرنامہ پاکستان

سندھ حکومت کا بعض مدارس کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) وزارت داخلہ نے جوابی خط میں لکھا ہے کہ سندھ حکومت نے مشکوک مدارس کا پتہ دیا، کوئی ثبوت اور نہ کسی قسم کے شواہد۔ مذکورہ مدارس کو مشکوک قرار دیئے جانے کا کوئی جواز دیا گیا نہ سفارش۔ سکھر اور کراچی کی حدود سے باہر واقع مدارس کے نام تک درج نہیں۔ فہرست میں بہت سے مدارس خیبرپختونخوا، پنجاب اور فاٹا میں ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکام کی جانب سے بظاہر یہ قدم اپنی کوتاہیوں کی پردہ پوشی یا سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ سندھ سرکار سے جواب طلب کیا گیا ہے کہ اگر مدارس کے خلاف کوئی شواہد موجود تھے تو ان کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی جب کہ یہ اس کے دائرہ کار میں اور ذمہ داری تھی۔