خبرنامہ پاکستان

سندھ طاس معاہدہ؛ پاکستان کاعالمی ثالثی عدالت سےرجوع کافیصلہ

اسلام آباد:(اے پی پی) پاکستان اور ہندوستان کے درمیاں 1960 میں ہونے والے سندھ طاس معاہدہ کے حوالے سے مذاکرات ناکام ہونے پر پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت سے رجوغ کرنے کا فیصلہ کرلیا. وزارت پانی و بجلی کے سیکریٹری محمد یونس ڈھاگا کی سربراہی میں آٹھ رکنی وفد پانی کے تنازع پر مذاکرات کے لیے اس وقت ہندوستان میں موجود ہے،تاہم دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی. پاکستان نے ہندوستان کے اسلام آباد سے ملحقہ علاقوں میں اہم ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کی تعمیر پر سخت تحفظات کا اظہار کیا تھا. وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ‘پاکستان سندھ طاس معاہدے کے حل طلب فیصلے کے لیے اپنا کیس عالمی ثالثی عدالت میں پیش کرے گا.’