خبرنامہ پاکستان

سندھ میں رینجرزکےاختیارات کی توسیع میں تاخیرپرچوہدری نثارکی تشویش

اسلام آباد:(اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ نے سندھ میں رینجرز کے قیام اورانہیں تفویض کردہ خصوصی اختیارات کی مدت میں توسیع میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھا ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ سندھ میں امن و امان کی بحالی میں رینجرز نے کلیدی کردارادا کیا ہے لیکن سندھ حکومت نے رینجرز کو تفویض کردہ اختیارات میں توسیع کے معاملے پر ہر بار تاخیر کی، رینجرز کو اختیارات دینے میں تاخیر آپریشن کو متاثر کرے گی اور اس سے سول آرمڈ فورسز کی کارکردگی پر بھی منفی اثرات ہوسکتے ہیں، اس لئے وزیر اعلیٰ سندھ اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کردیں۔ سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت آج رات 12 ختم ہورہی ہے، محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے اس میں توسیع کی سمری وزیر اعلیٰ سندھ کے دفتر میں موجود ہے لیکن انہوں نے اس کی منظوری نہیں دی۔