خبرنامہ پاکستان

سندھ میں لیزرپرنٹنگ والےڈرائیونگ لائسنس کا اجرا

سندھ میں لیزرپرنٹنگ

سندھ میں لیزرپرنٹنگ والےڈرائیونگ لائسنس کا اجرا

کراچی :(ملت آن لائن) سندھ پولیس نے جعلی ڈرائیونگ لائسنس کی روک تھام کے لیے انتظامات کرتے ہوئے لیزر پرنٹنگ کے ذریعے نئے ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا شروع کردیا۔ سندھ پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کے پرنٹرز کے ذریعے نئے ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا شروع کر دیا ہے۔ نئے لائسنس میں کیو آر کوڈ کے ساتھ مختلف رنگوں سے چھپائی کی گئی ہے۔ لیزر سے کی گئی پرنٹنگ مٹانے پر دوبارہ ابھرجاتی ہے جس کے باعث جعلی لائسنس بنانا ممکن ہی نہیں ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پرانے ڈرائیونگ لائسنس کا فارمیٹ مارکیٹ میں عام ہوجانے کے باعث نئے اور محفوظ طرز کے لائسنس بنانے کی ضرورت پیش آئی ہے۔ پولیس کے مطابق پرانا لائسنس بھی اس کی تاریخ منسوخی تک قابل استعمال ہے تاہم نئے سیکیورٹی فیچرز والے لائسنس کا اجرا شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ لیزر پرنٹنگ کے ذریعے بنایا گیا نیا لائسنس جعلی نہیں بنایا جاسکے گا۔
سندھ پولیس نے نیا کمپیوٹرائز ڈرائیوانگ لائسنس متعارف کرادیا
یاد رہے کہ گزشتہ برس 13 دسمبرکو کراچی میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کمپیوٹرائز ڈرائیوانگ لائسنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا تھا کہ کپمیوٹرائزڈ ڈرائیونگ سے جعلی لائسنس کی روک تھام میں مدد ملے گی۔