خبرنامہ پاکستان

سندھ نے پنجاب کو گیس سپلائی کم کر دی ہے ، اپٹپما

SNGPL for judicious use of ga

سندھ نے پنجاب کو گیس سپلائی کم کر دی ہے ، اپٹپما
فیصل آباد(ملت آن لائن)چیئرمین آل پاکستا ن ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن اپٹپماشیخ خالد حبیب نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے پیشِ نظر صوبہ سندھ کی طرف سے گیس سپلائی پنجاب کو نہایت کم کر دی گئی صوبہ سندھ میں ہائیکورٹ نے گیس میں اضافہ کی رقم اورGIDC سے سندھ میں لگی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مستثنیٰ قرار دے دیا صوبہ سندھ میں گیس کی قیمت 486 روپیجبکہ صوبہ پنجاب میں 1050 روے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے بجلی کی قیمت پاکستان میں 14 روپے فی یونٹ جبکہ انڈیا میں9اور بنگلہ دیش میں 7 ٹکاہونے کی وجہ سے عالمی ٹیکسٹائل منڈی میں انڈیا اور بنگلہ دیش چھایا ہوا ہے اس واضح فرق کی وجہ سے اگر بیرونِ ملک ٹیکسٹائل منڈی سے آرڈر مل رہے ہیں وہ پیداواری لاگت کم ہو نے کی وجہ سے سندھ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مل رہے ہیں پنجاب کی انڈسٹری تباہ و برباد ہورہی ہے بجلی کی قیمت میں ایشین ریجن میں مقابلے کے ممالک سے کم قیمت پر بجلی کی سپلائی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مہیا کی جائے اور بجلی کی پاکستان بھر میں یکساں قیمت کی طرز پر گیس اور آر ایل این جی کی قیمت ملک بھر میں یکساں مقرر کر دی جائے فیصل آباد ریجن نیویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری کے مسائل جلد حل نہ کئے گئے تو یہ انڈسٹری پنجاب سے ناپید ہوجائے گی ٹیکسٹائل انڈسٹری کا بنیادی مسئلہ مہنگی انرجی کا ہے جس کی وجہ سے کاسٹ آف پروڈکشن زیادہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی ایکسپورٹ میں تیزی سے کمی واقع ہورہی ہے وہ گز شتہ روز ٹیکسٹائل سٹیک ہولڈرز کی اہم میٹنگ اجلاس میں خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل مصنوعات کو عالمی منڈی اور لوکل مارکیٹ میں بیچنا نا ممکن ہوتا جارہا ہے حکومت کو چاہیے کہ بجلی اور گیس بشمول RLNGکی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے ساتھ ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری کو انرجی کی سپلائی روزانہ 24گھنٹے یقینی بنائے اجلاس میں FCCI President ملک حق نوازChairman NTU شوکت باجوہ سابقہ صدر ڈسٹرکٹ بار زاہد جمیل صدر یارن مارکیٹ میاں آفتاب احمد سینیئر وائس چیئرمین اپٹپما نے کہا کہ پہلے تو پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو دیگر ہمسایہ ممالک کی ٹیکسٹائل انڈسٹری سے مقابلہ تھا مگر اب پنجاب اور سندھ کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے انرجی ٹیرف میں واضح فرق کے بعد پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بقاء کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے جسکی پاکستان حکومت ذمہ دارہے ہماری حکومت سے اپیل ہے کہملک بھر بجلی اور گیس کے یکساں نرخ مقرر کیے جا ئیں۔