خبرنامہ پاکستان

سندھ کے 70 افسران کا کرپشن کا اعتراف

کراچی: (آئی این پی) سندھ میں عجب کرپشن کی ایک اور غضب کہانی بے نقاب ہو گئی۔ بیوروکریسی کے 70 افسروں نے کروڑوں کی کرپشن کا اعتراف کر لیا۔ پلی بارگین کر کے نیب کو 21 کروڑ سے زائد لوٹا دیئے۔ گورنر ہاؤس میں نیب نے ملزم افسروں سے وصول کردہ رقم سندھ حکومت کو واپس کر دی اور کسی کو کانوں کان خبر بھی نہ ہو سکی۔ مشیر اطلاعات سندھ نے صوبائی بیوروکریسی میں کرپشن کا اعتراف کر لیا، ساتھ ہی ایک صوبے کو نشانہ بنانے کا گلہ بھی کر دیا۔ سندھ حکومت نے پلی بار گین کر کے صاف ہونیوالے افسروں کو نہ صرف بحال کر دیا ہے بلکہ کئی کو پرکشش عہدوں پر تعینات بھی کر دیا ہے۔