خبرنامہ پاکستان

سندھ ہائیکورٹ کا 10 روز میں دودھ کی قیمت طے کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ کا 10 روز میں دودھ کی قیمت طے کرنے کا حکم

کراچی:(ملت آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے کمشنر کراچی کو 10 روز میں دودھ کی قیمت طے کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں دودھ کے نرخ کے تعین سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں کمشنر کراچی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
ریٹیلرز 95 روپے فی لیٹر پر بھی راضی نہیں: کمشنر کراچی
کمشنر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ کئی اجلاس ہونےکے بعد قمیت طے کی ہے، ہم نے دودھ کی 95 روپے طےکی لیکن ریٹیلرز راضی نہیں، ریٹیلرز 6 روپے فی کلو مزید اضافہ چاہتے ہیں۔
کمشنر کراچی کا مہنگا دودھ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا حکم
اس موقع پر ریٹیلرز کی جانب سے عدالت میں مؤقف اپنایا گیا کہ ہمیں دودھ 84 روپے میں پڑتا ہے اور اخراجات کے بعد 94 روپے بنتا ہے۔ اس پر جسٹس عقیل نے کہا کہ آپ لوگ اتنے معصوم نہیں، شہر میں 100 روپے لیٹر بھی بیچ رہے ہیں۔
تماشہ لگارکھا ہے، ہرکوئی کمانے کے چکر میں پڑا ہے: عدالت
جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیئے کہ کیا ایسا نہیں ہوسکتا کہ ڈیری فارمرز لوگوں کودودھ فراہم کریں، یہ تماشہ لگارکھا ہے، ہرکوئی کمانے کے چکر میں پڑا ہے، مناسب منافع لیں لوگوں کو تکلیف نہ پہنچائیں، ایسا طریقہ کارہوکہ لوگوں کومناسب قیمت پردودھ ملے، طریقہ کار نہ بنا توحکومت سندھ کومعاملہ سنبھالنےکاکہیں گے۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ عدالت مجھے فری ہینڈ دے تو انہیں 24گھنٹےمیں ٹھیک کردوں گا، انتظامیہ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، ہم کارروائی بعد میں کرتے ہیں، ضمانت پہلے ہوجاتی ہے۔ عدالت نے فریقین کو 10 روز میں دودھ کے نرخ طے کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قیمتوں سے متعلق نوٹی فکیشن بھی 10 روز میں ہی جاری کیا جائے ۔ عدالت کے حکم پر ریٹیلرز نے کہا کہ اللہ کاواسطہ ہے آج ہی فیصلہ کریں ہم دیوالیہ ہوجائیں گے۔
آئندہ سماعت تک دودھ 85 روپے فی لیٹر فروخت ہوگا: کمشنر کراچی
سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہا کہ دودھ کے نرخ ابھی مقررنہیں کیے، آئندہ سماعت تک دودھ 85 روپے فی لیٹر فروخت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہا کہ فریقین سے مل کر 95 روپے دودھ فروخت کرنے کی سفارش کی تھی لیکن ریٹیلر ز95 روپے میں بھی دودھ فروخت کرنے میں راضی نہیں ہوئے۔ واضح رہےکہ سپریم کورٹ کی جانب سے دودھ کی پیداوار کے لیے بھینسوں کو ٹیکے لگانے پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد دودھ فروش قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کررہے ہیں۔