خبرنامہ پاکستان

سونے کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمت …

سونے کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمت …

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت10 ڈالر کے اضافے سے 1298 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کوفی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 150 اور128 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 51 ہزار 150 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 43 ہزار 842 روپے ہوگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے کے اضافے سے 730 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 8.56 روپے بڑھ کر 625.71 روپے ہوگئی۔

…………..
عیدالاضحی پر مہمانوں کو بھی دیوانہ بنانے والے کباب
عیدالاضحی کی آمد کو کچھ ہی دن باقی ہیں جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ایک طرف جہاں لوگ سب سے بڑا اور خوبصورت قربانی کا جانورخریدتے دکھائی دے رہے ہیں وہیں خواتین مزیدار کھانے تیار کرنے کی ترکیبوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔

ایران میں آج کل ایک ڈش لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جو چٹورے دور دور سے کھانے آرہے ہیں۔ایران کےSorayaکباب نامی اس مہنگے ترین کباب کی انفرادیت اس کا ذائقہ اور اس کے اجزاء ہیں جو اسے دیگر کبابوں سے الگ کرتے ہیں۔

چکن، بیف یادنبے کے گوشت کے ان کبابوں کو تیار کرنے کیلئے پہلے مزیدار مصالحوں سے اسٹف کیا جاتا ہے پھرپیاز کے رس، گوز فیٹ اورسیفرون واٹرمیں اچھی طرح ملا کر رول کیا جاتا ہے اور پھر سیخ میں لگا کر کوئلوں پر رکھ دیا جاتاہے۔

اس کباب کو تیاری کے بعد گارنشینگ کر کے بوائل رائس اور سلاد کے ساتھ جب مہمانوں کے سامنے پیش کیا جاتا ہے تو کھانے والے اپنی انگلیاں چاٹنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

تو جناب پھر دیر کس بات کی آپ بھی بڑی عید پر اس مزیدار ڈش کو گھر میں تیار کر کے اپنے مہمانوں کو بھی دیوانہ بنا سکتے ہیں۔