خبرنامہ پاکستان

سٹون کرشنگ کیس :سپریم کورٹ کا معاملہ مشاورت سے حل کرنیکی تجویز

سٹون کرشنگ

سٹون کرشنگ کیس :سپریم کورٹ کا معاملہ مشاورت سے حل کرنیکی تجویز

اسلام آباد (ملت آن لائن) سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز سٹون کرشنگ کیس میں اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کو صوبوں کے ایڈووکیٹس جنرل اور تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر معاملے کے حل کی تجاویز دینے کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سٹون کرشنگ کیس کی سماعت کی۔چٹانوں کے ٹوٹنے سے نکلنے والی گرد ناسور ہے ، اس سے بچائو کیلئے فوری طور پر اقدامات کرنا ہوں گے :چیف جسٹس ثاقب نثار، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سٹون کرشنگ سے نکلنے والی ڈسٹ ناسور ہے، اس سے بچائو کے حفاظتی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جو لوگ اس ناسور کاشکار ہو چکے ہیں ان کا کیا ہو سکتا ہے۔ اٹارنی جنرل صوبوں کے ایڈووکیٹس جنرل اور تمام سٹیک ہولڈر معاملے پر غور کریں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ حکام بیٹھ کر اس معاملے پر غور کریں، آگاہ کریں کہ مزید کیا تجاویز دینے کی ضرورت ہے، مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
………………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے….ایران میں مظاہرین سے جھڑپوں کے دوران 3 پولیس اہلکار ہلاک

تہران:(ملت آن لائن) ایران میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ایران کے دارالحکومت تہران کی شاہراہ پاسداران پر بڑی تعداد میں لوگ مقامی مذہبی پیشوا کی رہائی کے لئے احتجاج کررہے تھے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پیش قدمی کی تو مظاہرین نے مشتعل ہوکر حملہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تہران پولیس چیف سعید منتظر مہدی نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایران کے اقلیتی فرقے ’کنا آبادی جماعت‘ کے مظاہرین کی جانب سے تشدد کا راستہ اختیار کیا گیا اور پولیس پر فائرنگ کی گئی، پولیس تشدد کا راستہ اختیار کرنے والے مظاہرین کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہیں۔