خبرنامہ پاکستان

سپریم کورٹ، حنیف پٹھان کی تقرری غیرقانونی قرار

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی)سپریم کورٹ میں چیئر مین سندھ پبلک سروس کمیشن سے متعلق کیس کی سماعت پر حنیف پٹھان کی بطورممبر پبلک سروس کمیشن سندھ تقرری غیرقانونی قراردے دی جبکہ غلام شبیر اور سائیں داد سولنگی کی بطور ممبر پبلک سروس کمیشن تقرری قانونی قراردے دی گئی ۔عدالت نے سندھ حکومت پبلک سروس کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ چیئر مین اور اراکین کی تقرری جلد کرے۔سپریم کورٹ نے مستعفی ارکان کی قانونی حیثیت جانچنے کیلئے سندھ حکومت سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا جبکہ چیئر مین کے انجام دیے گئے امور کی قانونی حیثیت جانچنے کیلئے بھی سندھ حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔۔۔۔(خ م)