خبرنامہ پاکستان

سپریم کورٹ بار الیکشن، حامد خان گر وپ کی جیت‘ عاصمہ جہا نگیر گروپ کو 6سال بعد شکست

رشید احمد رضوی 1289ووٹ لیکر صد ر ‘ آفتا ب باجوہ 1060ووٹ لیکر سیکرٹری منتخب ہوگئے
لاہور(آئی این پی) سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں حامد خان گر وپ نے عاصمہ جہا نگیر گروپ کو 6سال بعد شکست دیدی‘رشید احمد رضوی ایڈ وکیٹ1289ووٹ لیکر صد ر جبکہ آفتا ب باجوہ ایڈ وکیٹ 1060ووٹ لیکر سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو سپر یم کورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے رشید اے رضوی نے1289لیکر صد ر منتخب ہوئے جبکہ انکے مد مقابل عاصمہ جہا نگیر گروپ کے فاروق ایچ نائیک کو1060ووٹ ملیں ہیں اور سیکرٹری جنرل کے عہدے پر بھی حامد خان گروپ کے آفتاب باجودہ 1060ووٹ لیکر سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ انکے مد مقابل امیدوار صفدر تارڑ945لیکر شکست سے دوچار ہوئے ہیں ۔
Back to Conversion Tool