خبرنامہ پاکستان

سپریم کورٹ بار کا فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کا مطالبہ

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) سپریم کورٹ بار کی جانب سے فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کا مطالبہ سامنے آ گیا۔ سپریم کورٹ بار کا کہنا ہے کہ ملک میں کرمنل جسٹس سسٹم ابھی تک بہتر نہیں ہو سکا لہٰذا فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع ناگزیر ہے۔ سیکرٹری سپریم کورٹ بار آفتاب باجوہ کہتے ہیں کہ ملک حالت جنگ میں ہے، فوجی عدالتیں ہی دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچا سکتی ہیں۔