خبرنامہ پاکستان

سپریم کورٹ : ملازمین کی مستقلی کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل مسترد

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ : ملازمین کی مستقلی کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل مسترد

اسلام آباد: (ملت آن لائن) سپریم کورٹ نے پنجاب میں ورک چارج ملازمین کی مستقلی کیخلاف صوبائی حکومت کی اپیل خارج کر دی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ بھرتیاں بظاہر بدنیتی پرمبنی تھیں، ورک چارج پر سرکاری اداروں کا ملازمت دینا قانون کیساتھ فراڈ ہے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پنجاب میں ورک چارج ملازمین کی مستقلی کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ پنجاب حکومت کی وکیل عاصمہ حامد نے کہا کہ ملازمین کی سال 2012 میں ہونے والی بھرتیاں غیرقانونی ہیں، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بھرتیاں کس کے حکم پر ہوئیں ؟ عاصمہ حامد نے جواب دیا کہ بھرتیاں وزیر اعلی کے حکم ہر ہوئیں، حکومت اپنے ہی وزیراعلی کی بھرتیاں غیرقانونی قرار دے رہی ہے، کیوں نہ شہباز شریف کو نوٹس جاری کریں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وزیراعلی کو بلایا تو انہیں پیش ہونا پڑے گا، ویسے بھی شہباز شریف کو عدالت آنے کا بہت شوق ہے، ورک چارج پر سرکاری اداروں کا ملازمت دینا قانون کیساتھ فراڈ ہے، بھرتیاں بظاہر بدنیتی پر مبنی تھیں۔