خبرنامہ پاکستان

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنے کے خلاف نوٹس پر سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنے کے خلاف نوٹس پر سماعت آج ہوگی
اسلام آباد:(ملت آن لائن) فیض آباد دھرنا کے خلاف نوٹس پر سپریم کورٹ آج سماعت کرے گی۔ جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے 21 نومبر کو دھرنے کا نوٹس لیا تھا۔ عدالت نے حکومت سے دھرنا مظاہرین کو فیض آباد انٹرچینج سے ہٹانے کے لئے پیشرفت رپورٹ آج طلب کر رکھی ہے جب کہ عدالت نے حساس اداروں کے افسران کو پیش ہونے اور جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ دارالحکومت میں ایک شخص کی رٹ قائم ہے لیکن ریاست کی نہیں۔ اسلام آباد دھرنا: ایک شخص کی رٹ قائم ہے ریاست کی نہیں، سپریم کورٹ آئین میں ختم نبوت کے حلف نامے میں ترمیم کے معاملے پر اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم فیض آباد انٹرچینج پر تحریک لبیک کی جانب سے 22 روز تک دھرنا دیا گیا۔ مظاہرین کے مطالبے پر وزیر قانون کے استعفے اور حکومت سے معاہدے کے بعد فیض آباد دھرنا ختم کردیا گیا تھا تاہم لاہور میں اب بھی دھرنا جاری ہے۔