خبرنامہ پاکستان

سپریم کورٹ نےاسٹیل مل ملازمین کی درخواست مستردکردی

سپریم کورٹ:(اے پی پی) سپریم کورٹ نے6ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور اسٹیل مل کی فعالیت کےلیے دائر کی جانے والی درخواست مسترد کردی۔ جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس قاضی فائز عیسی پر مشتمل بنچ نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اسٹیل مل ملازمین نے آرٹیکل 184کے تحت 6ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور فعالیت کی درخواست کی تھی ۔ جسٹس اعجاز افضل نے مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا ۔عدالت نے کہا کہ 184کے تحت درخواست براہ راست سپریم کورٹ میں نہیں سنی جاسکتی۔