خبرنامہ پاکستان

سپریم کورٹ نےراؤانوارکا نام ای سی ایل میں ڈالنےکاحکم دے دیا

سپریم کورٹ نےراؤانوار

سپریم کورٹ نےراؤانوارکا نام ای سی ایل میں ڈالنےکاحکم دے دیا

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے نقیب اللہ محسود کے مبینہ مقابلے میں ملوث عہدے سے معطل ہونے والے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے نقیب اللہ محسود کے مبینہ مقابلے میں ملوث عہدے سے معطل ہونے والے ایس ایس پی ملیرراؤانوارکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئےآئندہ سماعت پرجے آئی ٹی کوبھی طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق ایس ایس پی ملیراؤانوارکوبھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ راؤ انواربیرون ملک جانے کی کوشش کررہے ہیں، وزارت داخلہ فوری طورپرراؤ انوارکا نام ای سی ایل میں ڈالے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سنا ہے جےآئی ٹی بنی لیکن راؤانوارپیش نہیں ہورہے، کیا راؤانوارابھی بھی ایس ایس پی ہیں؟۔ عدالت عظمیٰ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجی اور کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے ممبران کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں جسٹس عمرعطا بندیا اور جسٹس اعجازالاحسن پرمشتمل 3 رکنی بینچ نقیب اللہ قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔
راؤانوارکی دبئی فرارہونے کی کوشش ناکام
یاد رہے کہ ایف آئی اے نے نقیب اللہ محسود کے مبینہ مقابلے میں ملوث عہدے سے معطل ہونے والے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی آج صبح دبئی فرارہونےکی کوشش ناکام بنادی تھی۔