خبرنامہ پاکستان

سپریم کورٹ نےراجا پرویزاشرف کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا

سپریم کورٹ نےراجا پرویزاشرف کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ راجہ پرویز اشرف کے خط کا جائزہ لیا لیکن اس خط میں توہین والی کوئی بات نہیں۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، وکیل وسیم سجاد کا کہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف کو رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے خط لکھا گیا، راجہ پرویز اشرف نے عدالت کو لکھے گئے خط میں کہا تھا کہ رینٹل پاورکیس میں حکومت اثرانداز نہیں ہورہی، انہوں نے اپنے خلاف تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کی استدعا کی تھی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ کیا خط میں ایسی زبان تھی جو توہین آمیزتھی ؟ وسیم سجاد نے کہاکہ راجہ پرویز اشرف نے غیرمشروط معافی مانگی تھی جس پر عدالت نے نوٹس واپس لیتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔