کراچی(آئی این پی) سپریم کورٹ نےسانحہ کار ساز کیس کیلئے لارجربنچ تشکیل دے دیا، سماعت آٹھ فروری کو ہوگی۔ وفاق اور حکومت سندھ کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔سانحہ کارساز کیس سے متعلق سپریم کورٹ میں اہم پیش رفت ہوئی سانحہ کارساز کےملزمان کوانصاف کےکٹہرے میں لانےکیلئے عدالت عظمیٰ کا ایک اور قدم ،سپریم کورٹ نے سانحہ کارساز کی سماعت کیلئے بنچ تشکیل دیدیا، عدالت عظمیٰ نےوفاق اورحکومت سندھ کونوٹس جا ری کردیا، سانحہ کارسازکیس کی سماعت آٹھ فروری کوہوگی۔ سانحہ کارساز کے حوالے سے اب تک کی کارروائی سست روی سے جاری تھی تاہم کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گرفتار دو مجرمان کوانیس انیس سال قید اور بیس بیس ہزارروپےجرمانےکی سزا سنائی تھی۔ اٹھارہ اکتوبر دو ہزار سات کو پیپلز پارٹی کی چئیرپرسن بینظیر بھٹو شہید کی وطن واپسی پرکارسازمیں دو بم دھماکوں میں متعدد افرادجاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئےتھے۔تیس اکتوبردوہزار سات کو اسوقت کےچیف جسٹس افتخارچوہدری نےسانحہ کارساز پر از خودنوٹس لیا، یکم نومبرکوکیس کی پہلی سماعت ہوئی تھی۔