خبرنامہ پاکستان

سپریم کورٹ نےعطاالحق قاسمی کی تعیناتی کوغیرقانونی قرار دے دیا

اسکندر اعظم کے جانشین سے ملاقات!

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق ایم ڈی پاکستان ٹیلی ویژن کی تقرری کو غیرقانونی قرار دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے عطاالحق قاسمی کی بطورایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کوغیرقانونی قرار دے دیا۔ عدالت عظمیٰ کے دو رکنی بینچ نے آج محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں عطاالحق قاسمی کو دی جانے والی تنخواہ اورمراعات کو بھی غیرقانونی قرار دیا۔

سپریم کورٹ نے سابق وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید، اسحاق ڈار، فواد حسن فواد سے197.87 ملین ریکورکرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت عظمیٰ نے ڈائریکٹرپی ٹی وی تعیناتی اورعطاالحق قاسمی کے بطورایم ڈی لیے جانے والے تمام فیصلوں کو بھی غیرقانونی قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال 26 فروری کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ عطاالحق قاسمی کو 23 دسمبر2015 کو پاکستان ٹیلی ویژن کا چیئرمین تعینات کیا گیا تھا۔