اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے سانحہ کار ساز از خود نوٹس کیس غیر موثر ہونے پر نمٹا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو سپریم کورٹ میں سانحہ کار ساز از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے سانحہ کار ساز کیس غیر موثر ہونے پر نمٹا دیا۔ واضح رہے کہ 18اکتوبر 2007ء کو پیپلز پارٹی کے جلوس میں دو بم دھماکے ہونے سے دو سو کے قریب افراد جاں بحق ہوئے تھے جس پر سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے واقعے کا از خود نوٹس لیا تھا۔ (ن غ)