خبرنامہ پاکستان

سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا

سپریم کورٹ نے

سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے. چیف جسٹس آف پاکستان نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی عدلیہ مخالفت تقاریر کا نوٹس لے لیا جب کہ عدالت عظمیٰ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 فروری کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
نہال ہاشمی توہین عدالت پر 5 سال کیلئے نااہل، ایک ماہ قید
واضح رہے کہ سپریم کورٹ توہین عدالت پر مسلم لیگ (ن) کے سینٹر نہال ہاشمی کو 5 سال کے لیے نااہل اور ایک ماہ قید کی سزا سناچکی ہے۔

……………………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…چیف جسٹس نے میمو گیٹ کی سماعت کیلیے 3 رکنی بینچ تشکیل دیدیا

اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان نے میمو گیٹ کی سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا جو 8 فروری سے کیس کی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے میمو گیٹ اسکینڈل کے لئے بنچ تشکیل دے دیا، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 8 فروری کو سماعت کرے گا۔ اس سے قبل اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران میموگیٹ کیس کی فائل طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ ایک ایسے پاکستانی بھی ہیں جو عدالت سے وعدہ کر کے واپس نہیں آئے، حسین حقانی کہاں ہیں، کیا حسین حقانی کو بھی ووٹ ڈالنے کی سہولت ملے گی، کیوں نا انہیں نوٹس کر کے بلا لیں، حسین حقانی پاکستان آکرمیمو گیٹ کا سامنا کریں۔ واضح رہے میمو کمیشن نے پیپلزپارٹی کے دور میں امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر حسین حقانی کو میمو اسکینڈل کا ذمہ دار قرار دیا تھا لیکن حسین حقانی وطن واپسی کی یقین دہانی کرا کر امریکا چلے گے تھے۔