خبرنامہ پاکستان

سپریم کورٹ نے عمران خان کو ایک اور خوشخبری سنا دی

سپریم کورٹ نے

سپریم کورٹ نے عمران خان کو ایک اور خوشخبری سنا دی

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سپریم کورٹ نےعمران خان توہین عدالت کیس نمٹادیا اور عدم پیروی پر درخواست خارج کردی۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ معاملہ ابھی بھی زندہ ہے، چیف جسٹس نے درخواست عدم پیروی پر خارج کرتے ہوئے کہا کہ اگر درخواست گزار چاہے تو ایک ماہ میں یہ کیس دوبارہ بحال کروا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے خلاف نازیبا گفتگو کی۔
عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
جس کے بعد 30 مارچ کو سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی تھی۔ یاد رہے کہ عمران خان نے سابق چیف جسٹس پر الیکشن پر اثر انداز ہونے کا الزام عائد کیا تھاجس پر سابق چیف جسٹس نے عمران خان کے خلاف 20 ملین کا ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے جبکہ عمران خان نے کیس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کیخلاف توہین عدالت کے کیسز زیر سماعت ہیں ، رہنماؤں میں وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر ریلوے سعد رفیق ، وزیر مملکت طلال چوہدری اور وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز شامل ہیں۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی توہین عدالت کیس میں 1 ماہ قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا کاٹ چکے ہیں جبکہ دوسری بار توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کی معافی قبول کرلی تھی۔