خبرنامہ پاکستان

سپریم کورٹ نے وزیرداخلہ احسن اقبال اورسیکرٹری داخلہ کوطلب کرلیا

میڈیکل کالجز

سپریم کورٹ نے وزیرداخلہ احسن اقبال اورسیکرٹری داخلہ کوطلب کرلیا

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کے شناختی کارڈ اجرا کی فیس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال اور سیکرٹری داخلہ کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے اوورسیز پاکستانیوں کے شناختی کارڈ اجرا کی فیس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے دوران سماعت احسن اقبال اور سیکرٹری داخلہ کو طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ حکومت نے کس بنیاد پرفیس سے متعلق سمری واپس بھیجی؟ شناختی کارڈ فیس میں ردوبدل کی سمری واپس بھجوانے کی وجہ کیا ہے؟۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ وزیرداخلہ احسن اقبال اورسیکرٹری داخلہ ہمیں آکر وضاحت دیں۔
اوورسیز پاکستانیوں سے زائد فیس کی وصولی،چیف جسٹس کا نوٹس
خیال رہے کہ 13 فروری کو چیف جسٹس سپریم کورٹ نے اوور سیز پاکستانیوں سے شناختی کارڈ (پی او سی) کی مد میں زائد فیس کی وصولی کا نوٹس لیا تھا۔