خبرنامہ پاکستان

سپریم کورٹ نے 16 سال بعد قتل کے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) سپریم کورٹ نے 16 سال بعد قتل کے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیدیا‘ ملزم ندیم عرف دیمہ پر 2001 میں ڈیرہ غازی خان میں سردار خان کوقتل کرنے کا الزام تھا ‘ٹرائل کورٹ نے ملزم کو سزائے موت، ہائی کورٹ نے عمر قید میں سزا کو تبد یل کر دیا تھا۔ جمعہ کو کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ جھوٹے گواہوں کی سزا قانون میں عمر قید ہے۔ اس کیس میں سارے گواہ جھوٹے ہیں۔ ہائی کورٹ نے استغاثہ کے کیس کا درست جائزہ نہیں لیا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ عدالتوں کے ایسے رویوں پر تشویش ہے