خبرنامہ پاکستان

سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد ہے: سراج الحق

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد ہے،ایسا کمیشن چاہتے ہیں جس کے سارے ادارے انڈر ہوں،احتساب سب کا ہونا چاہیے،شروعات وزیراعظم اور ان کے خاندان سے ہو،امید ہے جلد کمیشن قائم ہوگا اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔وہ بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد ہے،امید ہے پانامہ کیس میں آنے والا فیصلہ اچھا آئے گا،ملک کرپشن کی دلدل میں بدل چکا ہے،ایسا عدالتی کمیشن چاہتے ہیں جس کے انڈر سارے ادارے ہوں،احتساب سب کا ہونا چاہیے لیکن چونکہ سب سے بڑے ذمہ دار شخص وزیراعظم نوازشریف ہیں اسلئے پہلے ان کا اور خاندان کا احتساب ہونا چاہیے۔ا س حوالے سے وزیراعظم خود بھی بارہا کہہ چکے ہیں کہ وہ احتساب کیلئے تیا رہیں۔انہوں نے کہاکہ ابھی تک کیس صحیح سمت میں جارہا ہے۔امید ہے جلد جوڈیشل کمیشن بنے گا اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائیگا۔(خ م+ار)