خبرنامہ پاکستان

سپریم کورٹ: پولی کلینک ہسپتال کو بلڈ فروخت کے نئے ایس او پیز پر عمل در آمد کا حکم

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ادویات اور خون کی غیرقانونی فروخت سے متعلق کیس کی سماعت پر پولی کلینک ہسپتال کو بلڈ فروخت کے نئے ایس او پیز پر عمل در آمد کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے ایس او پیز تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے قابل قبول ہیں‘ بلڈ فروخت کے ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔ منگل کو سپریم کورٹ میں اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ادویات اور خون کی غیرقانونی فروخت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ سماعت پر عدالت نے کہا نئے ایس او پیز تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے قابل قبول ہیں‘ بلڈ فروخت کے ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے‘ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ہسپتال کی انتظامی اور ادویات کی فراہمی کے معاملہ کا آئندہ سماعت پر جائزہ لیں گے۔عدالت کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔