خبرنامہ پاکستان

سپریم کورٹ کاخیبر پختونخواہ کے حلقہ پی کے 54مانسہرہ پر ضمنی انتخاب روکنے کا حکم

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) سپریم کورٹ نے خیبر پختونخواہ کے حلقہ پی کے 54مانسہرہ پر ضمنی انتخاب روکنے کا حکم دیتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی ضیاء الرحمن کو عبوری حکم کے ذریعے بحال کردیا‘ پشاور ہائی کورٹ نے ضیاء الرحمن کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق 14مارچ کو (ن) لیگی ایم پی اے ضیاء الرحمن کو جعلی ڈگری پر پشاور ہائیکورٹ نے نااہل قرار دیتے ہوئے حلقے ممیں ضمنی انتخاب کا حکم دیا تھا جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ پیر کو سپریم کورٹ نے عبوری حکم کے تحت ضیاء الرحمن کو بحال کردیا اور ان کی اپیل سماعت کے لئے منظور کرلی گئی ہے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ الیکشن شیڈول بھی معطل کردیا۔ الیکشن شیڈول کے مطابق حلقہ پی کے 54 میں 10مئی کو انتخاب ہونے تھے ۔ عدالت نے کیس کی سماعت دس اپریل تک ملتوی کردی۔