خبرنامہ پاکستان

سپریم کورٹ کا عمر قید اور سزائے موت کے ملزمان کو بری کرنے کا حکم

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) عمر قید کے ملزم کو گیارہ سال بعد انصاف مل گیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے باعزت بری کرنے کا حکم دیا گیا۔ اغواء کے مقدمے میں سزائے موت کا منتظر ملزم بھی پانچ سال بعد بری ہو گیا۔ ملزم محمد انار پر الزام تھا کہ اس نے محبوبہ کے شوہر کو قتل کیا۔ سپریم کورٹ نے ملزم محمد کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دئیے کہ ملزم اپنی عمر قید میں گزار لیتا ہے اور جھوٹے مدعی کیخلاف کاروائی نہیں ہوتی۔ کمسن بچی کی گواہی کے مطابق واردات کے بعد ملزم نے بھینس کا دودھ بھی دوھیا۔ گواہوں کے بیانات ناقابل یقین ہیں۔ ایک اور اغوا کے مقدمے میں عدالت عظمی نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سزائے موت کے ملزم محمد شاہد کو رہا کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ پولیس نے ملزم کو پھنسانے کیلئے من گھڑت کہانی بنائی۔ اغوا کی اطلاع پولیس کو دی گئی نہ مغوی ملزم کی تحویل سے برآمد ہوا۔ اغوا کی ساری کہانی مشکوک لگتی ہے۔