خبرنامہ پاکستان

سپریم کورٹ کا پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن پر جرمانہ

سپریم کورٹ کا پیپلزپارٹی

سپریم کورٹ کا پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن پر جرمانہ

لاہور:(ملت آن لائن) سپریم کورٹ نے کیس میں طویل مہلت کے اصرار پر بیرسٹر اعتزاز احسن پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں فارمولا دودھ کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے کی۔ عدالتی طلبی پر میجی فارمولا دودھ کمپنی کے مالک پیش ہوئے اور عدالت میں بیان دیا کہ آئندہ میجی فارمولا ملک کے ڈبوں سے دودھ کا لفظ حذف کردیا جائے گا۔
ڈبے کا ناقص دودھ بیچنے والی 4 کمپنیوں پر پابندی عائد
کمپنیوں کے وکیل اعتزازاحسن کے جونیئر وکیل نے عدالت میں بیان دیا کہ اعتزازاحسن مصروفیت کی بنا پر پیش نہیں ہوسکتے لہذٰا عدالت انہیں مہلت دے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ ہمیں اعتزازاحسن کے نام سے نہ ڈرائیں وہ ہمارے لئے محترم ہیں، اعتزازاحسن پارلیمنٹ میں کہتے ہیں کہ ہم اختیارات سے تجاوز کررہے ہیں یہی بات وہ ہمارے سامنے بھی آکر کہیں۔
ڈبوں میں فروخت ہونے والا دودھ نہیں فراڈ ہے، چیف جسٹس
عدالت نے طویل مہلت کے اصرار پر اعتزازاحسن پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے نیسلے ملک کے وکیل کو دلائل کے لئے طلب کرلیا جب کہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔