خبرنامہ پاکستان

سپریم کورٹ کا پی ٹی سی ایل ملازمین کو پینشن اور مراعات دینے کا حکم

اسلام آباد:(آئی این پی)سپریم کورٹ نے پی ٹی سی ایل ملازمین کو پینشن اور مراعات دینے کا حکم دے دیا ، عدالت نے پی ٹی سی ایل کی نظرثانی درخواست خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جس طرح چاہتی ہے ریاستی اداروں کو فروخت کر دیتی ہے ۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں لارجز بینچ کے سامنے ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار رانا نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی سی ایل ملازمین کی حیثیت سرکاری ہے اور ان پر سول سرونٹس رولز کا اطلاق ہوتا ہے ۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا تھا کہ کتنا بڑا بحران ہو گا کہ نجکاری کے وقت ملازمین کو کمپنی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے ، جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس میں کہا کہ اگر قانون ملازم کو کوئی حق دیتا ہے تو اسے ملنا چاہیے، تنخواہ تو ملازمت کا بنیادی جزو ہے، اصل چیز دیگر سہولیات ہیں۔