خبرنامہ پاکستان

سپریم کورٹ کا گھوٹکی میں تین سالہ بچی کو ونی کرنے کانوٹس

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) سپریم کورٹ نے گھوٹکی میں تین سالہ بچی کو ونی کرنے پر نوٹس لے لیا‘سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے جرگے کی تفصیلات طلب کرلیں۔ جمعرات کو سپریم کورٹ نے گھوٹکی میں تین سالہ بچی کو ونی کرنے کے معاملے پر نوٹس لے لیا ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے جرگے کی تفصیلات طلب کرلیں۔ چیف جسٹس نے گھوٹکی کے رہائشی علی حسن مزاری کی درخواست پر نوٹس لیا۔ جرگے نے علی حسن مزاری پر تین لاکھ روپے جرمانہ اور اس کی تین سالہ بیٹی کو ونی کرنے کا حکم دیا تھا۔ علی حسن نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کی بیٹی کو حفاظت فراہم کی جائے اور جرگہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ (ن غ)