خبرنامہ پاکستان

سپریم کورٹ کا 15 مارچ سے مردم شماری شروع کرانے کا حکم

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے 15 مارچ 2017 سے ملک بھر میں مردم شماری شروع کرانے کا حکم دے دیا ہے ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کا عمل مارچ 2017 میں شروع کر کے دو ماہ میں مئی تک مکمل کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ فوج کی مدد کے بغیر ملک میں مردم شماری کا عمل مکمل نہیں کیا جاسکتا ، کل الیکشن کمیشن کہے گا کہ فوج کی مدد کے بغیر ملک میں الیکشن کا عمل بھی مکمل نہیں کیا جاسکتا ، چیف جسٹس نے کہا کہ مردم شماری آئینی عمل ہے ، اس پر وزیر اعظم کو خود آنا ہی پڑے گا ۔