خبرنامہ پاکستان

سپریم کورٹ کو سوموٹو ایکشن لینا چاہئے: سراج الحق

سینیٹ کے لئے خریدو

سپریم کورٹ کو سوموٹو ایکشن لینا چاہئے: سراج الحق
لاہور: (ملت آنھ لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بیرون ملک بینکوں میں موجود کالا دھن واپس لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم نیب کی فائلوں میں دبے ہوئے کرپشن کے 150 میگا سکینڈلز کھلنے کی منتظر ہے، اب بھی نیب نے وہ سکینڈلز نہ کھولے تو عوام سمجھیں گے کہ نیب بااثر لوگوں کے دباؤ میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چلے ہوئے کارتوس سے کوئی مورچہ فتح نہیں ہو سکتا، دیانتدار قیادت ہی ناؤ کو بچا سکتی ہے، آئین سے عقیدہ ختم نبوت کا حلف نکالنے والوں کو ابھی تک بے نقاب نہیں کیا گیا، حکومت نے خود ہی کمیٹی بنائی اور اب خود ہی مٹی پاؤ پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے۔