خبرنامہ پاکستان

سپریم کورٹ کے اختیارات کو محدود نہیں کیا جاسکتا، چیف جسٹس

سپریم کورٹ کے اختیارات کو محدود نہیں کیا جاسکتا، چیف جسٹس

اسلام آباد(ملت آن لائن)سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت کی جو کل تک ملتوی کردی گئی ہے۔

دوران سماعت جہانگیر ترین کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایک ریفرنس لاہور ہائیکورٹ میں زیرالتوا ہے، سپریم کورٹ کی سماعت سے جہانگیر ترین کے حقوق متاثر ہوں گے، ہم وہ ریفرنس واپس لے سکتے ہیں۔

جہانگیر ترین کے وکیل کے دلائل پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے اختیارات کو محدود نہیں کیا جاسکتا، اگر معاملہ کسی اور جگہ زیر التوا ہے تو بھی عدالت کو غور سے نہیں روکا جا سکتا۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر ساڑھے 18 ہزار سے زائد سرکاری زمین لیز پر لینے کا ریکارڈ ناکافی قرار دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ ایسے معاہدے مشکوک اور زمینیں بے نامی ہوتی ہیں جب کہ معزز عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو زمینوں کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔