خبرنامہ پاکستان

سپہ سالار کا دہشت گرد حملے میں‌ معذور ہونے والے سپاہی کی قربانی کو خراج تحسین

سپہ سالار کا

سپہ سالار کا دہشت گرد حملے میں‌ معذور ہونے والے سپاہی کی قربانی کو خراج تحسین

راولپنڈی:(ملت آن لائن+اے پی پی) سپہ سالار کے دہشت گرد حملے میں‌ ٹانگ سے محروم ہونے والے پنجاب پولیس کے دلیر کانسٹیبل کی قربانی کا اعتراف کرتے ہوئے مصنوعی ٹانگ لگانے کی ہدایت کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالار نے پنجاب پولیس کے کانسٹیبل صابر حسین کی قربانی کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی کاوش کو سراہا ہے۔
آئی ایس پی آرے کے مطابق صابر حسین دہشت گردوں کے حملے میں اپنی ٹانگ سےمحروم ہوگئے تھے، یہ واقعہ 16 فروری کو ڈی جی خان میں پیش آیا، جب دہشت گردوں نے پولیس پارٹی کو نشانہ بنایا. اس واقعہ میں‌کانسٹیبل صابر حسین شدید زخمی ہوگئے تھے. حملےمیں کانسٹیبل صابرکے پاؤں اورہاتھ پرمتعدد گولیاں لگیں، جس کے باعث اپنی ٹانگ سے محروم ہوگئے، اب بہادر سپاہی کے لیے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی بحالی مرکز کو مصنوعی ٹانگ بنانے کی ہدایت کی ہے. واضح رہے کہ دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی اداروں کی صلاحیت بڑھانے کے لئے پاک فوج پولیس کوٹریننگ دے رہی ہے اور آرمی چیف کا یہ بیان اس سلسلے کی کڑی ہے.