خبرنامہ پاکستان

سکھر:آغا سراج درانی کے بھانجے کے اغوا میں ملوث ڈاکو مقابلے میں ہلاک

سکھر:آغا سراج

سکھر:آغا سراج درانی کے بھانجے کے اغوا میں ملوث ڈاکو مقابلے میں ہلاک

سکھر:(ملت آن لائن) صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں مختلف مقدمات میں مطلوب ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے 3 ساتھی فرار ہوگئے۔ ترجمان ایس ایس پی کے مطابق قومی شاہراہ پر تھانہ سانگی کی حدود میں ناکہ بندی کے دوران پولیس پر 4 ملزمان نے فائرنگ کی، تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور 3 فرار ہوگئے۔ مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت ممتاز عرف شکور عرف منڈو شیخ کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈاکو منڈو شیخ دو سال قبل 2016 میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے بھانجے نوید عرف نومی کے اغوا میں ملوث تھا، جسے 60 لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا کیا گیا تھا۔ دوسری جانب مذکورہ ڈاکو نے گزشتہ سال بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ہیمن داس کے بیٹے کو بھی اغوا کیا تھا، جسے 90 لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا کیا گیا تھا۔ منڈو شیخ پر اغواء برائے تاوان، ڈکیتی، چوری اور اقدام قتل سمیت 42 سے زائد مقدمات درج ہیں۔