خبرنامہ پاکستان

سکھر بیراج کی سالانہ مرمت کیلئے 7 نہروں کو بند کر دیا

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی ) انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے سکھر بیراج کی سالانہ مرمت کیلئے بیراج اور اس سے متصل 7 نہروں کو بند کر دیا۔ہفتہ کو ارسا حکام کے مطابق سکھر بیراج اور اس سے متصل 7 نہریں بند کر دی گئی ہیں، سکھربیراج کوشیڈول کیمطابق سالانہ مرمت کیلئے بندکیاگیا ، بیراج کو 21 جنوری کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ ارسا کے بیان میں بتایا گیا کہ حالیہ بارشوں کے باعث دریامیں پانی کابہاؤ36ہزارکیوسک سے بڑھ کر44ہزارکیوسک ہوگیا ہے اور تربیلا،منگلا اورچشمہ بیراج میں پانی کاذخیرہ 1.5 ملین ایکڑفٹ تک پہنچ گیا۔(ار)