خبرنامہ پاکستان

سکھر میں کوئلے سے بھرا ٹرک وین پر الٹ گیا، 14 افراد جاں بحق

سکھر میں کوئلے سے بھرا ٹرک وین پر الٹ گیا، 14 افراد جاں بحق
سکھر:(ملت آن لائن) نیشنل ہائی وے پر کوئلے سے بھرا ٹرک وین پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔ ٹھیری بائی پاس کے قریب قومی شاہراہ پر کوئلے سے بھرا ٹرک وین پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔موٹروے پولیس اور ریکسیو اداروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ٹرک کے نیچے دبے لوگوں کو نکالا۔ لاشوں اور زخمیوں کو خیر پور کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق مسافر وین رانی پور سے سکھر جارہی تھی اور حادثہ دھند کی وجہ سے پیش آیا۔