خبرنامہ پاکستان

سکیورٹی فورسزکا چلاس کے قریب گیال گاؤں میں کامیاب آپریشن، 3انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد ۔ (اے پی پی) سکیورٹی فورسزکے چلاس کے قریب گیال گاؤں میں کامیاب انفارمیشن بیسڈ آپریشن کے دوران 3انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے ‘فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو فوجی اہلکار شہید ہوئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گلگت کے علاقے چلاس کے قریب گیال گاؤں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز ‘ سیاحوں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث ہونے پر انتہائی مطلوب دہشت گرد تھے ۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔