خبرنامہ پاکستان

سیاست میں ایسے لوگ ہیں جن کو سیاست کا علم بھی نہیں،فضل الرحمان

کراچی (ملت + آئی این پی) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دہشتگردی پوری قوم کا مسئلہ ہے،سیاست میں ایسے لوگ ہیں جن کو سیاست کا علم بھی نہیں،نظام کی اصلاحات کیلئے جدوجہد کرنی ہے،تحفظ حقوق خواتین ایکٹ سے مردوں کے حقوق کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔منگل کو کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دہشتگردی پوری قوم کا مسئلہ ہے،سیاست میں ایسے لوگ ہیں جن کو سیاست کا علم بھی نہیں،جمعے کی چھٹی پر کوئی جبر نہیں ہم کرتے ہیں کوئی روک سکتا ہے تو روک لے۔انہوں نے کہا کہ نظام کی اصلاحات کیلئے جدوجہد کرنی ہے،ایک زمانہ تھا کہ لشکر کشی کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کیا جاتھا تھا،اقتدار کا دوسرا طریقہ جمہوری طریقے کے ذریعے اقتدار حاصل کرنا ہے،تحفظ حقوق خواتین ایکٹ سے مردوں کے حقوق کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔۔۔۔(خ م)